Latest News

مظفر نگر میں لاپتہ معصوم بچے کی لاش گاؤں میں ہی پلاسٹک کے تھیلے سے برآمد، تانترک عملیات کا شبہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کےککرولی تھانہ علاقہ کے گاؤں تیوڑا میں دو دن سے لاپتہ ایک پانچ سالہ لڑکے کی لاش گاؤں میں ہی تالاب کے کنارے پلاسٹک کے تھیلے سے ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا لاش کو دیکھ کر تانترک عملیات کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گاؤں تیوڑا کے رہائشی شہزاد کا پانچ سالہ بیٹا ارسلان گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے لواحقین نے ککرولی تھانے میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

گذشتہ روز لاپتہ بچے کی لاش گھر سے تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر واقع تالاب کے کنارے پلاسٹک کے تھیلے میں بند پائی گئی۔ بچے کی لاش کے گلے میں کپڑے کی رسی بندھی ہوئی ملی۔گاؤں والوں کو شبہ ہے کہ کسی تانترک نے بچے کو اغوا کر کے اس کی قربانی دی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔احتیاطی کے طور پر، سی او بھوپا دیوورت واجپائی، سی او جانسٹھ شکیل احمد، ککرولی پولس، تھانہ بھوپا، پولیس سمیت کئی تھانوں کی پولیس فورس کو گاؤں میں تعینات کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر