Latest News

مظفر نگر میں چوری کے شبہ میں دیہی باشندوں نے ایک نوجوان کو گنجا کرکے گاؤں میں گھمایا، ویڈیو وائرل، دو گرفتار۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کے ایک گاؤں میں چوری کے شبہ میں گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو گنجا کر کے سرعام گاؤں میں گھومنے کی سزا دی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور فوری طور پر پولیس نے ویڈیو میں موجود دو افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرکے دفعہ 151 کے تحت جیل بھیج دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈھانہ کے جولا گاؤں والوں نے خورشید عرف کالو نامی نوجوان کو چوری کے شک کی بناپرسر کے بال منڈوانے کے بعد گاؤں میں گھمایا گیا، اس دوران گاؤں کے کسی شخص نے اس پورے واقعے کو اپنے موبائل میں قید کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس پر پولس حرکت میں آئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر