Latest News

کسان کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے، حکومت کسانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے: راکیش ٹکیت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بھارتیہ کسان یونین کے کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کسانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے، اسلئے کسانوں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔دہرادون سے واپس آتے ہوئے یہاں گاگلہیڑی سے متصل گاو ¿ں بھینس راو  میں کارکنان کے ذریعہ منعقد استقبالیہ تقریب کے دوران راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو مختلف جگہوں پر تقسیم ہو کر اپنی طاقت کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک بھارتیہ کسا یونین کسانوں کی آواز سب سے زیادہ طاقتور انداز میں اٹھا رہی ہے۔ حکومت ان کی تنظیم کی اس طاقت کو تسلیم کرتی ہے۔ اس لیے وہ کسانوں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ تنظیم کی ممبر شپ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں میں کسانوں پر ظلم کے واقعات کی بھرپور مخالفت کریں۔انہوںنے کہاکہ کارکنان کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے اور کسانوں کو مضبوط ہونا چاہئے، کیونکہ یہ حکومت نہ صرف کسانوں کے حقوق ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے بلکہ ان کی طاقت کو دباکر انہیں کمزور کرنے کی سازش بھی کررہی ہے۔ اس دوران کارکنان نے پگڑی پہنا کر راکیش ٹکیٹ کا استقبال کیا۔ 
اس موقع پر یوتھ ضلع صدر ندیم انصاری اور بی کے یو کے ضلع ترجمان رگھوبیر سنگھ نے کہا کہ حکومت کی پچھلے سال کے گنےّ کی ادائیگی کو لیکر سنجیدگی نہیں دکھارہی ہے ،جس کے سبب حکومت کے تئیں کسانوں میں سخت غصہ پایاجارہاہے۔ اس موقع پر سچن چودھری، ذاکر، پپو، سلیم انصاری، صاحب، اسلم انصاری، الطاف، احمد علی، شیر علی، التمش انصاری، سونویر چودھری، شاہد انصاری، طاہر، جاوید وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر