Latest News

خصوصی مہم کے تحت پولنگ بوتھوں پر مخصوص کیمپوں میں نوجوانوں نے بنوائے نئے ووٹ، ایس ڈی ایم انکور کمار نے کیا پولنگ بوتھوں کا معائنہ، بی ایل او کو ہدایت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ووٹر فہرستوںکی نظر ثانی کے پروگرام کے تحت اتوار کے روز شہر اور دیہی علاقوں کے پولنگ بوتھوں پر مخصوص کیمپ منعقد کئے گئے۔ اس کیمپ میں نئے ووٹرس نے پہنچ کر اپنا رجسٹریشن کرایا لیکن اس کے علاوہ پولنگ بوتھوں پر منعقدہ کیمپوں کو فراہم کی گئی ووٹر لسٹو ں میں ترمیم کئے جانے کے باعث عام ووٹرس کو اپنے نام تلاش کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب ان بوتھوں پر اسٹیشنری فراہم نہ کرائے جانے کے باعث ووٹرس سے مطلوبہ دستاویزات کی فوٹو اسٹیٹ کرانے کے لئے بھی کہا گیا۔ 
اس مخصوص ووٹر فہرست نظر ثانی پروگرام کے تحت ووٹر فہرستوں 18سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام فہرست میں شامل کرنے کے لئے پولنگ بوتھوں پر خصوصی کیمپ منعقد کئے گئے، جہاں نئے ووٹرس نے پہنچ کر اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔یہ مخصوص کیمپ دیوبند کے اسلامیہ انٹر کالج ، ایچ اے وی انٹر کالج، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج اور میونسپل بورڈ کے دفتر سمیت شہر کے سبھی پولنگ بوتھوں اور دیہی علاقوں میں رنکھنڈی، بھائیلہ، دیوالہیڑی، باستم سلطان پور، ساکھن، گوپالی اور سانپلہ سمیت تحصیل کے تحت آنے والے سبھی پولنگ سینٹروں پر بی ایل او نے بیٹھ کر آنے والے ووٹرس کے فارم نمبر 6،7، اور فارم نمبر 8 بھروائے گئے لیکن ہر ایک کیمپ میں اسٹیشنری کے نہ ہونے سے کام کرنے میں پریشانی ہوئی جس کی وجہ سے بی ایل او نے کیمپ میں آنے والے لوگوں کو فارم دے کر فوٹو اسٹیٹ کرانے کے لئے باہر بھیجا۔ منعقدہ کیمپوں کا جائزہ لینے کے لئے دیوبند کے ایس ڈی ایم انکور کمار ورما نے شہر اور دیہی علاقوں کے سبھی بوتھوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود بی ایل او کو ہدایات بھی دیں اور کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص اپنا ووٹ بنوانے سے محروم نہیں رہنا چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لوگو ں سے بھی اپیل کی کہ تمام اہل افراد اپنے نام لازمی طور پر ووٹر فہرست میں درج کرا لیں۔ 

ایس ڈی ایم نے کہا کہ انہیں ایک دو جگہو ں سے اسٹیشنری سے متعلق شکایات ملی ہیں اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی جارہی ہیںوہیں سہارنپور کے محلہ خان عالم پورہ میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر فیصل سلمانی کی قیادت میں بوتھ پر لگائے گئے کیمپ میں ووٹروں کے ناموں کا اندراج کیا گیا۔ فیصل سلمانی نے کہا کہ ووٹروں کی حمایت انتخابات میں جیت کی بنیاد ہے، اس لیے پارٹی کارکنان پولنگ کے مقامات پر لگائے گئے خصوصی کیمپوں میں ووٹر لسٹ کی جانچ پڑتال کریں اور فہرست میں تمام مستحقین کے ناموں کا اندراج کروائیں ،انہوںنے اپیل کی کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والو نوجوان اپنے نام ووٹر فہرست میں درج کرائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر