Latest News

ووٹ بنوانے میں غفلت پر کیا تشویش کا اظہار، مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کے عہدیدان کی لوگوں سے ملاقات، ووٹ بنوانے کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ووٹر فہرستوںکی نظر ثانی پروگرام کے تحت ہفتہ اور اتوار یعنی 25 اور26 نومبر کو شہر اور دیہی علاقوں میں پولنگ بوتھوں پر مخصوص کیمپ منعقد کئے گئے۔ جن میں نئے ووٹرس نے پہنچ کر اپنا رجسٹریشن کرایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا الیکشن سے قبل مخصوص ووٹر فہرست نظر ثانی پروگرام کے تحت 18سال کی عمر مکمل کرنے والے مستحق نوجوانوں کے نام ووٹر فہرست میں شامل کئے جارہے ہیں۔یہ مخصوص کیمپ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی پولنگ بوتھوں منعقد ہورہے ہیں، اسی کے تحت جمعیت علماء تحصیل رامپور منیہاران کے ذمہ داران و کارکنان نے مختلف دیہی مواضعات کا دورہ کر لوگوں کو ووٹ کی ضرورت اہمیت سے روشناس کرایا اور انہیں ووٹ کے تئیں بیدار کیا۔ اس دوران ذمہ داران و سرکردہ شخصیات نے ووٹ بنوانے میں ہورہی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور مقامی پولنگ بوتھ پر جاکر بی ایل او سے معلومات حاصل کی اور جن لوگوں نے ووٹ نہیں بنوایا، گاو ¿ں کے ذمہ داران کے ساتھ ان سے ملاقات کر ووٹ بنوانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر جمعیۃ علماءہند کی مجلس منتظمہ کے رکن وجامعہ دعوة الحق معینہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ جمہوریت میں ووٹ ایک بڑی طاقت اور آئینی حق ہے ،لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے لوگ اس کے تئیں بیدار نہیں ہےں ،جس کے سبب کثیر تعداد میں لوگ ووٹ سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے اسلئے سبھی کو بیدار ہونا چاہئے اور خاص طورپر دیہی علاقوں میں بیداری مہم چلاکر لوگوں کو ووٹ کی اہمیت بتانی چاہئے، ووٹر لسٹوں کو چیک کرکے جن نوجوانوں کے ووٹ نہیں بنیں ان کے ووٹ بنوانے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور اعلیٰ افسران اس جانب خصوصی توجہ دے رہے ہیںکہ کوئی بھی اہل شخص ووٹ سے محروم نہ رہے اسلئے ہمیں بھی بیدار ی کا ثبوت دینا چاہئے اور 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کا ووٹ بنوانا چاہئے اور جن کے لوگوں کے ووٹ کٹ گئے یا تصحیح ہونا ہے انہیں بھی ان کیمپوں سے استفاد ہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر قاری شوقین الحسنی، مولانا طیب،مولانا حسین، مظاہری، ریاض پردھان محمد سعد وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر