Latest News

شاملی میں دو ماہ سے جاری کسانوں کی پنچایت میں پہنچے آر ایل ڈی کے سپریمو جینت چودھری، کہاکہ شوگر ملوں کے ذریعہ گنے کی بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے پر کسان دیوالی نہیں مناسکیں گے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی شوگر مل پر گنے کے واجبات کی ادائیگی اور گنے کی مناسب قیمت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو ماہ سے جاری دھرنے پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر، ایم پی چودھری جینت سنگھ نے کہا کہ 
 مل مالکان اور حکومت کی نیت خراب ہے اور وہ کسانوں کو گنے کے واجبات ادا نہیں کرنا چاہتے۔
حکومت کا مقصد مل مالکان کو فائدہ پہنچانا ہے، اس لیے وہ گنے کی منافع بخش قیمت کا اعلان نہیں کرنا چاہتی۔
 شاملی کے تینوں ملوں پر کسانوں کے 338 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔یہ ایک بڑا گھپلہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ملوں کے اکاؤنٹس کی فرانزک جانچ ہونی چاہیے۔معلوم کریں کہ پیسہ کہاں گیا، ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
کسانوں کی دیوالی غیر یقینی ہوگی کیونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی جارہی ہے، وہ بجلی کا بل کیسے ادا کریں گے؟
 کسان دیوالی نہیں منا سکیں گے اورمیں بھی دیوالی نہیں مناؤں گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر