جمعیة علماءہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور جمعیة یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ آج دینی درسگاہ جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری ضلع مظفرنگر میں پہنچے،جہاں ذمہ داران نے انکا پرُزور خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر جامع مسجد موضع بہاری کی ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت قاری عثمان نے کی۔ نشست کی صدارت کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ دور جدید میں تعلیم کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ہر بچے،نوجوان، بزرگوں کو علم ضرور حاصل کرنا چاہئے اسلئے کہ علم ہی انسان کو مکمل کرتا ہے علم کے بغیر انسان ادھورہ رہتا ہے۔ انہوں نے جمعیة علماءکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیة علماءکو قوم ملت کی خدمات انجام دیتے ہوئے ایک سو چار برس ہو گئے ہیں اور تا حال خدمات جاری اور ساری ہیں جمعیة علماءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جمعیة یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ نے منظوم کلام میں کہا کہ اصلاح معاشرہ کی اہمیت بیان کی اور شادیوں میں فضول خرچ پر روک لگانے و نکاح کو آسان کرنے نیزبیواوں کے نکاح کرنے پر زور دیامیٹنگ کا اختتام ضلع صدر مفتی بنیامین کی دعا پر ہوا۔
بعد ازاں جامعہ انوارالعلوم میں مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں وفد نے شجر کاری کی اور ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے جامعہ کا تعارف اور تعلیمی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی،جس کی مولانا حکیم الدین قاسمی نے ستائش کی۔
اس موقع پر قاری محمد ذاکر قاسمی ضلع جنرل سکریٹری، قاری صادق،مفتی آصف، محمد تابش، امیر عالم، محمد شعیب، مولانا حاتم، مولانا شکیل، حافظ مبین، قاری عثمان، محمد عارف، ڈاکٹر اخلاق، مولاناعلی میاں، قاری عمر، ماسٹر آزاد وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments