Latest News

حلال سرٹیفیکیشن پروڈکٹ پرپابندی، حکومت کی بدنیتی، یوپی میں حلال مصنوعات پر کارروائی کو لیکر جمعیۃ علماءہند کے ذمہ داران کا سخت رد عمل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اترپردیش کی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن والی مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے، جس کے بعد یوپی کے مختلف اضلاع اور شہروں میں حلال ٹیگ والی اشیاء خوردنی کے خلاف کے انتظامی و فوڈ افسران نے کارروائی شروع کردی ہے، تمام اسٹوروں و دکانوں میں چھاپہ ماری کرکے ان مصنوعات کو ضبط کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ 
حلال سرٹیفکیشن مسئلہ کولیکر یہاں علماء کرام نے باالخصوص جمعیۃ علماءہند کے ذمہ داران نے سخت اعتراض کرتے ہوئے سرکار کی نیت پر سوال کھڑے کئے ہیں اور کہاکہ اسے انتخابات کے پیش نظر بلاوجہ مسئلہ بنایا جارہاہے۔ 
جمعیۃ علماءہند کے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد اور جمعیۃ علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے کہاکہ حلال سرٹیفکٹ جمعیة علماء ہند حلال ٹرسٹ و دیگر تنظیمیں دیتی ہیں لیکن اس کا معیار متعین ہے اور یہ مرکزی حکومت کے تحت رجسٹرڈ ہے، مرکزی حکومت کے اپروول کے بعد ہی کسی کمپنی کو حلال سرٹیفکٹ دیا جاتاہے، حکومت ہند کے ادیوگک منترالیہ (وزارت صنعت) سے یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوتے ہیں۔ اب کوئی بھی ریاستی حکومت جسے حلال سرٹیفکیٹ سے کوئی دقت یا پریشانی ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ وزارت صنعت یا وزیر اعظم سے رابطہ قائم کریں کہ آپ نے ان کو سرٹیفکیٹ کیوں دیئے؟۔
انہوں نے ہندوستان سے دنیا بھر میں بڑی مقدار میں میٹ ایکسپورٹ ہوتاہے، جس کے تحت باہری کمپنیوں کی شرط ہوتی ہے کہ جس مال کے اوپر حلال سرٹیفکیٹ لگا ہوگا وہی مال ہم خریدیں گے۔ حلال سرٹیفکیٹ لگانے کی اجازت حکومت نے دی ہے اور اگر مرکزی حکومت نے اس کو لگانے کی اجازت دی ہے تو کسی بھی ریاستی حکومت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنی عوام کو پریشان کرے۔ حلال مسئلہ کو لے کر اگر کوئی مسئلہ ہے تو سینٹرل گورنمنٹ سے رابطہ کریں کہ آپ نے ان کو حلال سرٹیفکیٹ لگانے کی اجازت کیوں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دال چینی گیہوں چنا جیسی کھانے کی اشیا پر حلال ٹیگ لگا رہا ہے تو جس کمپنی کا وہ مال ہے، اس کمپنی سے رابطہ قائم کریں کہ آپ نے یہ حلال کا سرٹیفکیٹ کیوں لگایا ہے؟ چھاپہ ماری کرکے عام دکانداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءہند کا اسٹینڈ یہ ہے کہ حلال مسئلہ کو لے کر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہیے اور کسی بھی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ سینٹرل گورنمنٹ کا مسئلہ ہے۔ دکانداروں پر غلط طریقہ سے کارروائی کی جارہی ہے ،جو آئندہ انتخابات کا پیش خیمہ معلوم ہوتاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر