Latest News

شاملی میں بھتیجے کو مار پیٹ سے بچانے آئے چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی نے ہلاک کر ڈالا، گاؤں میں پھیلی سنسنی کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی  ضلع کے آدرش منڈی تھانہ علاقہ میں بھتیجے کو مار پیٹ سے بچانے آئے چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔  واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور کنبے میں کہرام مچا ہوا ہے پولیس ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے آدرش منڈی تھانہ علاقہ کے سلوار گاؤں کے  سکھوندر کا بیٹا ستیندر کل رات اپنے بیٹے کو شرارت کے لیے مار رہا تھا۔  اپنے بھتیجے کے رونے کی آواز سن کر ستیندر کا چھوٹا بھائی انل اسے بچانے آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب انل نے ستیندر کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ ان پر برہم ہو گئے۔  ستیندر نے باورچی خانے سے چاقو اٹھایا اور چاقو سے انل پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔  چاقو کے حملے کی وجہ سے انل بری طرح  زخمی ہو گیا  ہنگامہ سن کر گھر والے موقع پر پہنچے اور انل کو علاج کے لیے پانی پت کے ایک اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران آج  اس کی موت ہوگئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع  کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک جھا پولیس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے اور گھر والوں سے واقعہ کی معلومات لی۔  ایس پی نے پولیس افسران کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایات دیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر