میرٹھ سے متصل پرکشیت گڑھ تھانہ علاقہ کے ماوائی روڈ پر گندھاری تالاب شمشان گھاٹ جانے والے راستے میں ایک نوجوان کی لاش امرود کے درخت سے لٹکی ہوئی ملی تو سنسنی پھیل گئی۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔نوجوان کی لاش کے قریب سے ایک خاتون کی لاش بھی ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش کی۔ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
معلومات کے مطابق نوجوان کی اپنی بیوی سے کسی بات پر ان بن ہوگئی جس پر اسنے بیوی کے سر پر ڈانڈا مار دیا جس سے وہ ہلاک ہو گئ بعد ازاں اسنے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ مرنے والے کی شناخت ماوی گاؤں کے سورج کشیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ سورج پیزا ڈیلیوری کا کام کرتا تھا۔ اس کی شادی صرف پانچ ماہ قبل پریا سے ہوئی تھی۔
0 Comments