Latest News

علاقہ کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا قیام ضروری: مولانا عبداللہ مغیثی، تعلیمی منصوبوں اور ووٹ بیداری مہم کے تحت جامعہ رحمت میں اہم میٹنگ کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ رحمت (عربک کالج) گھگھرولی میں ووٹ بیداری اور عصری و دینی تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم مجلس عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد عاقل قاسمی مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت شریک ہوئے۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم ملی کونسل نے کہا کہ الحمد للہ ہماری ایک متحرک سوسائٹی مسلم گرجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے لئے بھی جد جہد کر رہی ہے، جس میں ہمارا اولین مقصد ایک کالج کا قیام ہے، جس کے لئے سوسائٹی کی کوششیں جا ری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت ووٹ بنانے کا عمل جاری ہے،ہمیں سبھی اہل افراد کا ووٹ بنوانے کی کوشش کرنی چاہئے۔مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیرانہ بھورا میں کالج کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی علاقہ ترقی کرسکتا ہے، اسی لئے میری آپ سب سے گزارش ہے اس کالج کے قیام کے لئے آپ سبھی کو کوششیں کرنی چاہئے اور تعاون کرنا چاہئے ہے۔مولانا محمد عاقل قاسمی رکن شوری دارالعلوم دیوبند نے اپنی گفتگو میں کہاکہ تعلیم کے لحاظ سے خاص کر مسلم نوجوانوں کی تعلیمی و اقتصادی کمی افسوس ناک ہے، جس کی فکر ہم سب کو مل کر کرنی چاہیے۔ الحمدللہ مسلم گرجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اقدامات اور کوششوں اور آپ سب کی دعاو ¿ں سے کیرانہ بھورا میں یہ کالج بننے جارہا ہے جس کے قیام کے لئے آپ سب محنت کریں اور دعا بھی کریں۔اسی طرح انھوں نے ووٹ بیداری کے حوالے سے قیمتی باتیں بتاتے ہوئے سبھی احباب سے خصوصی اپیل کی ہے کہ اپنے رشتے داروں و پڑوسیوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اپنی شرعی و ملی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انکا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانے یا انکی اصلاح کرانے میں تعاون کریں۔شرکاء میں مولانا عبدالخالق مغیثی ، مولانا عرفان سنہٹی، مولانا قمرالدین، مولانا وسیم اودری، قاری طالب بدری، قاری جاوید امام مسجد، چودھری ہاشم، عبدالقیوم پردھان، ہاشم چودھری، ذوالفقار امیر، اسجد چودھری، عبدالقادر چودھری، ثمریاب بھائی، سلمان چودھری، ندیم و جامعہ کا عملہ موجود رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر