Latest News

بین ریاستی بائک چور گروہ کا پردہ فاش، پولیس نے تصادم کے بعد چار ملزمان کو کیا گرفتار، ۱۷ بائکیں برآمد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے تصادم کے دوران بین ریاستی چار بائک چوروں کو گرفتار کیاہے ،حالانکہ اس دوران ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا،جس کی پولیس تلاش کررہی ہے،پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 17 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کی دیر رات پولیس کو دیوبند کے علی پورہ گاوں کی جانب نہر کی پٹری پر چیکنگ کے دوران دو بائک پر سوار پانچ افراد مشکوک نظر آئے ،جب پولیس انہیں روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے پولیس کی جانب فائرنگ کردی۔ اس دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے، پولس نے پوچھ گچھ کی تو یہ بین ریاستی بائک چوری گروہ نکلا،جب پولیس نے سختی کی تو ملزمان کی ملزمان کی نشاندہی پر سلطان پور گاو ¿ں کے نزدیک واقع محکمہ آب پاشی کے کھنڈر نماکمرے سے اتراکھنڈ، سہارنپور، ہریانہ اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئی 17 بائک برآمد کیں۔ بدمعاشوں کی شناخت گاگلہیڑی تھانہ کے گاوں سنہیٹی کھڈکھڑی گاوں کے رہنے والے راجندر، نانوتہ تھانہ کے بھاو سی رائے پور کے رہنے والے لکھن، ناگل تھانے کے سلیم پور گاوں کے رہنے والے چھوٹو عرف جتیندر اور دیوبند تھانہ کے امرپور گڑھی گاو ¿ں کے رہنے والے سنی کے طورپر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے ملزمان سے دو پستول اور ایک چاقو کے ساتھ کارتوس بھی برآمدکئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتراکھنڈ، ہریانہ اور سہارنپور ضلع میں بائک چوری کرتے تھے ،خاص طورپر شادی کی تقریبات میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ ان کے مطابق گرفتار چھوٹو موٹر سائیکل مکینک ہے جو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے اسے ٹھیک کر کے اچھے داموں فروخت کرتا تھا۔

کوتوالی انچارج صوبے سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جیل بھیجاجارہا ہے۔وہیں ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا نے دیوبند پولیس کی اس کامیابی پر پولیس ٹیم کے لئے پچیس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر