میرٹھ پولس نے ضلع میں حال ہی میں ایک خاتون کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کا پھل فروش کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں کے درمیان کئی برس سے ناجائز تعلقات تھے۔ دونوں اکثر چھپ چھپ کر ملتے تھے۔
گزشتہ جمعہ کو خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ نے شاپنگ کے بہانے بلایا۔ خاتون اپنے عاشق سے ملنے اویو ہوٹل گئی تھی جہاں دونوں نے شراب پی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور عاشق نے خاتون کی شراب میں زہر ملا دیا۔ خاتون کی موت کے بعد اس کا عاشق اس کی لاش ہاپوڑ روڈ پر پھینک کر فرار ہوگیا۔
لوہیا نگر کے ہاپوڑ روڈ پر پھپھونڈہ گاؤں کے موڑ پر جمعہ کی رات ایک خاتون کی لاش ملی۔ مقتولہ کے چہرے اور گردن پر زخموں کے نشانات پائے گئے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کر کے لاش پھینکی گئی ہے۔ مقتولہ کی شناخت قاضی پور کے رہنے والے وجے سنگھ کی بیوی مایا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ اہل خانہ اور شوہر وجے سنگھ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔دیپک نے انکشاف کیا کہ اس نے جمعہ کو مایا کو شاپنگ کے بہانے کنکرکھیڑا بلایا تھا اور اس کے بعد وہ دونوں اویو ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ مایا چونکہ شراب نوشی کی عادی تھی اس لیے اسے پہلے پینے کے لیے شراب دی گئی۔ اس کے بعد شراب میں زہر ملا کر مایا کو پلایا گیا۔ دیپک نے بتایا کہ اسی رات اس نے مایا کو ہاپوڑ روڈ پر پھینک دیا تھا۔ یہیں اس نے مایا کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی۔ مایا کی گردن اور چہرے پر زخم دیپک کے دبائے جانے کی وجہ سے آئے تھے۔ فی الحال دیپک سے پوچھ گچھ جا رہی ہے۔
0 Comments