مظفر نگر ل: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر سے کھتولی میں اپنی سسرال پہنچنے والی خاتون نے ہنگامہ کرتے ہوئے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کئے اورپولیس کو اطلاع دی۔ گھنٹوں تک جاری رہنے والے ہنگامے کے دوران لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔
کھتولی کے اسلام آباد بھوڑ کے رہائشی شہزاد کی شادی 2012مظفرنگرکے قدوائی نگر کی رہائشی خاتون سے ہوئی تھی۔ گھر میں جھگڑے کے بعد خاتون تقریباً تین سال سے اپنے میکے میں رہ رہی ہے۔ اپنے میکے میں رہتے ہوئے خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے معاملہ عدالت تک پہنچا۔ منگل کو خاتون اپنے سسرال پہنچی اور ہنگامہ کرنے لگی موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ خاتون نے کہا کہ جب عدالت میں کیس چل رہا ہے تو پھر شوہر نے دوسری شادی کیسے کر لی؟ خاتون گھنٹوں اپنے سسرال کا دروازہ پیٹتی رہی لیکن دروازہ نہیں کھولا۔ گھنٹوں تک جاری رہنے والے ہائی وولٹیج ڈرامے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پورے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سوجھ بوجھ سے معاملہ کو ٹھنڈا کیا۔
0 Comments