Latest News

لاپتہ بی جے پی لیڈر کا وحشیانہ قتل،لاش بیت الخلا سے برآمد ،چہرے ، سینے اور ران میں کیلیں ٹھوکی گئیں تھیں۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے باندا سےلاپتہ بی جے وائی ایم لیڈر کا باندا میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس کے چہرے، سینے اور ران پر کیل م کے نشانات پائے گئےہیں قاتلوں نے لاش گاؤں کے جونیئر ہائی اسکول کے بیت الخلا میں چھپا رکھی تھی۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے قاتل جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کا شاخسانہ عشق کا جنون ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ارونیش مشرا (28) جو ببیرو کوتوالی علاقہ کے ستنیاو ساکن ہے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے منڈل جنرل سکریٹری تھا۔ اتوار کی شام وہ ٹریکٹر لے کر کھیتوں میں گیا تھا۔ رات کو سنیل یادو کے دروازے پر ٹریکٹر پارک کرنے کے بعد وہ سنیل کے ساتھ گھر لوٹ رہا تھا۔ راستے میں سنیل کی بائک کا پٹرول ختم ہو گیا۔ ایسے میں ارونیش پیدل گھر کے لیے روانہ ہوا اور اچانک وہ سڑک سے غائب ہو گیا۔ جب ارونیش دیر رات تک گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی۔ وہ کہیں نہیں مل رہا تھا۔ بڑے بھائی کملیش نے بابرو پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
 پولیس نگرانی کے ذریعے گاؤں میں واقع اپر پرائمری اسکول پہنچی۔ ارونیش کی لاش ٹوائلٹ کے اندر پڑی تھی۔ اسے نایلان کی رسی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس کے بعد سینے اور ران میں کیل ٹھونک دیے گئے۔ لاش دیکھ کر لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ ایس پی انکور اگروال، اے ایس پی اور سی او ڈاگ اسکواڈ اور فرانزک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اے ایس پی لکشمی نواس مشرا کے مطابق ارونیش کے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ قتل کے ملزم دیوش اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر