Latest News

ایک بار پھر مغربی یوپی کے ۲۶ اضلاع کو شامل کرکے نئی ریاست تشکیل دینے کی اٹھی مانگ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مغربی پردیش تعمیر مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری کرنل سدھیر چودھری کی قیادت میں یاترا سہارنپور ضلع کے گنگوہ سے ہوتی ہوئی شاملی کے گرودوارہ پہنچی۔ یہاں کسانوں اور معززین نے یاترا کا خیر مقدم کیا۔ یاترا کے دوران تنظیم نے 26 اضلاع کو شامل کرکے ایک نئی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہاترا کے کنوینر کرنل سدھیر چودھری نے کہا کہ نئی ریاستوں کی تشکیل سے مغرب کی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا شاملی سے شروع ہو کر 16 دسمبر کو مظفر نگر اور 18 دسمبر کو بجنور پہنچے گی۔ وہا5$$₹67₹---0/ں سے مرادآباد، بریلی، علی گڑھ، میرٹھ ڈویژن سے ہوتا ہوا 26 جنوری کو غازی آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی پردیش تعمیر مورچہ کو 16 تنظیموں کی حمایت حاصل ہے جن میں راشٹریہ سمیکت کسان مورچہ، کسان یونین، سابق فوجی تنظیمیں، وکلاء شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی پردیش تنظیم کی لڑائی نوجوانوں کے مستقبل کی لڑائی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر