Latest News

مظفرنگر کے چرس اسمگلر کو دو دیگر ملزموں کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے کیا باغپت سے گرفتار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 اتر پردیش کے باغپت ضلع کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے میرٹھ یونٹ اور رامالا پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کارروائی میں چرس اسمگل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 4 کلو 230 گرام چرس ضبط کی گئی ہے اور ملزم کپل، اروند اور شیوکمار کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان مظفر نگر، باغپت اور غازی آباد اضلاع کے رہنے والے ہیں۔
بڑوت سرکل آفیسر (سی او) یووراج سنگھ نے بتایا کہ انہیں رامالا پولیس اسٹیشن کے تحت ٹانڈہ روڈ کے قریب ملزمین کے منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے میرٹھ یونٹ اور رمالہ پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا اور اس کے بعد پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر تین منشیات اسمگلروں کو ایک کار سے بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر