Latest News

دیوبند پولیس نے بین ریاستی بائک چور گروہ کے بدمعاش کو کیا گرفتار، چار موٹر سائیکلیں برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش کی جا ری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے بین ریاستی بائک چور گروہ کے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضہ سے اترپردیش اور اتراکھنڈ سے چوری کی گئیں چار موٹر سائکلیں برآمد کی ہیں۔ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار کئے گئے بدمعاش نے بتایا کہ اس نے بائک چوری کرنے کے لئے ایک گینگ بنا رکھا ہے، جو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بائک چور گروہ کا اصل ٹھکانہ اتراکھنڈ کے بھگوان پورمیں ہے جہاں کی شیو سٹی کالونی سے تمام وارداتیں انجام دینے کے پروگرام بنائے جاتے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ روز پولیس چیکنگ کے دوران بڑگاﺅں کے قریبی گاﺅں کے جڑودہ پانڈا کے ایک نوجوان آکاش کو گرفتار کیا گیا تھا، جس سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ تمام تفصیلات سامنے آئیں۔ دیوبند کوتوالی کے انچارج صوبے سنگھ نے بتایا کہ جب آکاش کو کوتوالی لاکر سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی کہ اس کے گروہ میں چندینا کولی کا نوجوان آشو، بھگوان پور کے گاﺅں سسونی کا گورو اور چھٹمل پور کا باشندہ راہل عرف لنگڑا شامل ہیں اور انہوں نے بھگوان پور کے رائے پور میں واقع شیو سٹی کالونی میں اپنا ٹھکانہ بنا رکھا ہے۔ آکاش نے بتایا کہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے اس کا گروہ اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے موٹر سائکلیں چوری کرتا ہے۔ صوبے سنگھ نے بتایا کہ آکاش کی نشان دہی پر جٹول سے بیر پور جانے والے راستہ واقع شیو مندر کے قریب کھیت سے چوری کی چار موٹر سائیکلیں بر آمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کورٹ میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور اس کے فرار ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر