Latest News

فیضان اسپتال کو نائب وزیر اعلیٰ نے دیا اعزاز، اسپتال کے بانی سعد صدیقی نے بہتر طبی سہولیات کے لئے دیا مشورہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عیدگاہ روڈ پرواقع فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل دیوبند کو لکھنو ¿ میں منعقدہ ہیلتھ کنکلیو میں بہتر طبی خدمات کے لیے اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے اعزاز دے کر حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے بانی سعد صدیقی نے دیوبند میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے اورطبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کو کئی تجاویز پیش کیں۔گزشتہ روز لکھنو ¿ میں منعقدہ ہیلتھ کنکلیو میں ریاست کے بڑے اسپتالوں اور ڈاکٹروں کو نائب وزیر اعلیٰ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔ اس دوران ڈاکٹروں سے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے متعلق تجاویز بھی لی گئیں۔اس موقع پر فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال دیوبند کے بانی سعد صدیقی، احمد صدیقی اور اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سلیم الرحمن کو یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے اعزاز سے نوازا اور ان کی طبی خدمات کی ستائش کی ، خاص طورپر کووڈ کے دوران کی گئی خدمات کے لئے تعریف کی۔اسپتال فاو ¿نڈر احمد صدیقی نے پروگرام منتظمین اور نائب وزیر اعلیٰ کا شکریہ اداکیا۔اس دوران سعد صدیقی نے نائب وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا کہ جس طرح یوپی حکومت میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے وژن کے تحت کام کرہی ہے، اسی طرح دیوبند میں بھی میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔ سعد صدیقی نے کہا کہ کیتھ لیب نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار دل کے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے میرا مشورہ ہے کہ حکومت پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ مل کر ضلع میں تین یا چار کیتھ لیب کا انتظام کرے، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے سعد صدیقی کی تجویز کو غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر