مظفرنگر کے پھگانہ تھانہ کے گاؤں کروڑا مہاجن میں ناخلف بیٹا اپنے باپ کے گولی مار کر فرار ہو گیا دی اور بھاگ گیا باپ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مقتول کے بھائی نے واقعے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔
گاؤں کروڈا مہاجن کا شیوراج گاؤں میں رہتے ہوئے کسان کا کام کرتا تھا۔ ان کی اہلیہ کا کافی عرصہ قبل انتقال ہو چکا تھا۔ وہ اپنی بیٹی اور بیٹے سورج کے ساتھ گاؤں میں رہتا تھا۔ گذشتہ روز خانگی جھگڑے کی وجہ سے بیٹے سورج نے اپنے والد پر پستول سے فائرنگ کر دی۔جس سے شیوراج کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ملزم سورج نے اپنی بہن کو دھمکا کر کمرے میں بند کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ صبح بہن کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور واقعہ کا پتہ چلا۔
مقتول کے بھائی منوج نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اورمعاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انسپکٹر ستیہ نارائن داہیا نے کہا کہ رپورٹ درج کرنے کے بعد معاملے کی جانچ اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ مقتول شیوراج اپنے بیٹے سورج کی حرکتوں سے ناخوش تھا۔ ملزم سورج کے خلاف پھگانہ، تتاوی اور شاملی تھانوں میں چھ مقدمات درج ہیں۔ دہرادون میں تعمیر ہونے والی سڑک پر شیوراج کی کچھ زمین آئی تھی اور شیوراج کافی رقم شراب وغیرہ پر خرچ کر رہے تھے۔ ملزم سورج اس رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ شیوراج نے اپنی زمین اور جائیداد کو اپنی بیٹی انشو کے نام منتقل کرنے کی بات کی تھی۔ اس سب سے ناراض ہوکر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور ملزم نے پستول سے گولی چلائی جس کے نتیجے میں شیوراج کی موت ہوگئی۔
0 Comments