سہارنپور: سمیر چودھری۔
یوپی جوڑو یاترا کا سہارنپور پہنچنے پر کانگریس کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔ کانگریس کمیٹی کے صوبائی صدر اجے رائے کی قیادت میں نکالی جانے والی یوپی جوڑو یاترا کے سہارنپور پہنچنے پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق رکن جاوید صابری کی قیادت میں کانگریس کارکنا ن نے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر اجے رائے نے کانگریس کارکنان سے اپیل کی کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں لگ جائیں تاکہ اس مرتبہ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کیا جا سکے۔ کانگریس کمیٹی کے صوبائی صدر اجے رائے نے شاکمبھری دیوی میں پوجا وغیرہ کرنے کے بعد یوپی جوڑو یاترا شروع کی۔ ان کا قافلہ جیسے ہی سہارنپور کے وجے ٹاکیز پہنچا تو کانگریس کارکنان کے ایک بڑے ہجوم نے نعرے بازی کرتے ہوئے یوپی جوڑو یاتر کے قافلے کو پھولوں کا بڑا ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اجے رائے نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے سہارنپور کے تاریخی شہر سے یہ پد یاترا شروع کی گئی ہے؛ تاکہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر کے نفرت کے ماحول کو ختم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں کسانو ں کو گنے کی منافع بخش قیمت نہیں مل پا رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے، اس کے علاوہ خواتین کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈران بلکہ ممبر اسمبلی خواتین کی عصمت دری کر رہے ہیں اور بی جے پی انہیں بچانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی جوڑو یاترا کے ذریعہ کسان ، مزدور، تاجر، نوجوانوں اور خواتین کے مسائل کو سامنے لایا جائے گا۔
اسی دوران کانگریس ودھان منڈل دل کی لیڈر آرادنا مشرا مونا ،سابق ایم ایل اے پردیپ ماتھور، سابق وزیر ڈاکٹر سی ای رائے، سابق وزیر سنیل شاشتری اور جعفر علی نقوی ، قومی سکریٹری پردیپ نروال، توقیر عالم، سابق ایم ایل اے عمران مسعود، ضلع صدر چودھری مظفر علی، صوبائی سکریٹری اشوک سینی، صوبائی نائب صدر مقصود خان، راجن دوبے، سردار چندر جیت سنگھ نکو، شایان مسعود، فضل الرحمن، عارف خان، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر نتن شرما، قاضی شوکت حسین ، منیش تیاگی، عارف چودھری، عبد الحفیظ، افضال خان، بلال احمد، شکیل خان، ایشان صابری، پرویز ٹھیکیدار، ڈاکٹر ایم رضوان، انوپ ٹھکرال، راکیش ورما، عالم ، پپو خان، عبد الجبار، محمد انیس، محمد عابد، محمد ناصر، مدثر، فیضان علی، آزاد خان اور نصیب خان سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجودرہے۔
0 Comments