کھتولی میں کرائے کے مکان میں رہ رہے سب انسپکٹر کے گھر پر چوروں نے حملہ کردیا۔ نقدی کے ساتھ ہزاروں مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے۔ سی سی فوٹیج کے ذریعے چوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔کوتوالی سب انسپکٹر ٹاؤن انچارج سندیپ چودھری محلہ سینی نگر میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ ایک اور انسپکٹر بھی اسی مکان میں کرائے پر رہتا ہے۔ صبح جب سندیپ چودھری اپنی رات کی ڈیوٹی کے بعد کمرے پر گئے تو وہاں کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔کمرے سے لیپ ٹاپ کے علاوہ ہزاروں مالیت کا سامان اور نقدی بھی غائب تھی۔سب انسپکٹر کے کمرے میں ہزاروں روپے کی چوری نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی ہے ۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سی او ڈاکٹر روی شنکر مشرا نے بتایا کہ سب انسپکٹر کے کمرے میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ چوروں کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
0 Comments