سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق ایم پی ہریندر ملک نے کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈروں کی تجوریوں کو بھرنے کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں اور بی جے پی لیڈروں کے گٹھ جوڑ سے علاج، بھرتی اور ادویات کے نام پر عوام کو کھلے عام لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی مفت اور سستے علاج کی بات کرتی ہے لیکن بی جے پی حکومت علاج کے نام پر عوام کی لوٹ مار کو روکنے میں ناکام رہی ہے، اس لئے سماج وادی پارٹی عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ہریندر ملک اور سینئر ایس پی لیڈر راکیش شرما نے میرٹھ ضلع مجسٹریٹ آفس پہنچ کر ایس پی ایم ایل اے اتل پردھان کے ذریعہ چلائے جارہے پرائیویٹ اسپتالوں کی لوٹ مار کے خلاف ستیہ گرہ تحریک کی حمایت کرتے ہوئے شرکت کی سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہریندر ملک اور ایس پی کے سینئر لیڈر راکیش شرما نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی سوچ بھی عجیب ہے، پرائیویٹ اسپتال عوام کو لوٹ رہے ہیں، ایس پی اس لوٹ مار کو روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے، تو بی جے پی حکومت کو روکنے کا مطالبہ پورا کرنے کے بجائے وہ ایس پی کی تحریک کو روکنا چاہتی ہے۔
0 Comments