چیک باؤنس کیس میں مفرور بی جے پی لیڈر آدتیہ ناگر کی بیوی مونیکا ناگر کی تلاش میں پہنچی کھتولی پولس ٹیم نے اٹیچمنٹ نوٹس چسپاں کر دیا۔پولیس ٹیم نے گھر پہنچ کر خاتون کی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکی۔ کھتولی پولیس اسٹیشن سے لیڈی ایس آئی لتیش شرما کی قیادت میں پولیس ٹیم بی جے پی لیڈر کی بیوی مونیکا ناگر کی تلاش میں چندراچاریہ چوک میں بی جے پی او بی سی مورچہ کے سابق ضلع صدر آدتیہ ناگر کی رہائش گاہ پر پہنچی۔جب ملزمہ مونیکا گھر پر نہیں ملی تو یوپی پولیس نے اٹیچمنٹ نوٹس موقع پر چسپاں کر دیا۔ یہ بات سامنے آئی کہ چیک باؤنس کیس میں عدالت کی جانب سے بار بار سمن جاری ہونے کے بعد خاتون پیش نہیں ہو رہی تھی۔ کوتوالی انچارج وجے سنگھ نے بتایا کہ ٹیم اٹیچمنٹ نوٹس چسپاں کرنے کے بعد واپس آگئی۔
0 Comments