مظفرنگر ضلع میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سنجیو سمن کی ہدایت پر چلائی جارہی مہم کے تحت کوتوالی پولیس نے چیکنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل/سکوٹی چوری کے کیس کا پردہ فاش کیا اور شیرپور چونگی روڑکی روڈ سے 2 شاطر گاڑی چوروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں، ایک اسکوٹر، 2 نمبر پلیٹس اور ایک غیر قانونی چھری برآمد ہوئی ہے ملزموں میں ساحل ولد کالے، ساکن سیکٹر 12، آر ٹی او آفس کے قریب، نوچندی ضلع، میرٹھ۔اور ریحان ولد عامر ساکن صرافہ بازار تھانہ کوتوالی میرٹھ۔پولس نے دونوں ملزموں کو جیل بھیج دیا ہے ۔
0 Comments