Latest News

مظفر نگر میں معمر خاتون کا تیز دھار ہتھیار سے قتل، پانچ افراد پر قتل کا الزام۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے بھوپا تھانہ علاقہ کے گاؤں جولی میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ لڑائی کے دوران بزرگ زبیدہ کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
جولی گاؤں میں ادریس اور انیس فریق کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ جمعرات کی رات دیر گئے دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ دوسری جانب سے انیس کے لوگوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 65 سالہ زبیدہ کی زوجہ ادریس کی موت واقع ہوگئی ہے مقتول کے بیٹے قاسم نے پانچ افراد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔پولس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر