مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ عتیق احمد کا رشتہ دار ہوٹل مالک گرفتار۔ ایس ٹی ایف نے گڑھ روڈ پر واقع تھری اسٹار ہوٹل براڈ وےکے مالک قمر احمد کاظمی کو گرفتار کرلیا ہے، 100 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی چوری پکڑی گئی ہے۔
قمر کاظمی کا کئی ممالک میں کاروبار ہے جسکا جعلی ای وے بل بنا کر 100 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی چوری کا انکشاف ہوا ہے اورجی ایس ٹی جانچ کے دوران ضرورت سے زیادہ کنکشن ملاہوٹلوں کے علاوہ کاظمی شیشے کے بڑے بزنس مین ہیں جوکہ میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پی آر او بھی رہ چکے ہیں۔ایس ٹی ایف غیر ملکی فنڈنگ اور ملک دشمن روابط تلاش کررہی ہے۔
0 Comments