Latest News

مولانا مکرم علی کی رہائش گاہ پر جمعیۃ علماء مظفر نگر کی جانب سے کمبل تقسیم۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خان۔
جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے ضلع کنوینر مولانا مکرم علی قاسمی کی رہائش گاہ پر آج سینکڑوں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں باہمی لگاو اور محبت دے کر پیدا کیا ہے، انسان انسانیت سے بنا ہے، جو انسان دوسرے انسان سے لگاو نہیں رکھتا وہ انسان انسانیت سے خالی ہے۔
مولانا مکرم قاسمی نے کہا کہ جمعیة علماء ہند کی یہ کوشش ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کہ اللہ ہم سے یہ کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد نے نہ صرف انسانوں ہی بلکہ تمام جانداروں کو اللہ کی مخلوق کہا ہے۔ ان سے بہتر سلوک کرنے والا اللہ کا زیادہ محبوب بندہ ہوگا۔اسلامی شریعت میں تو یہاں تک ہے کہ اگر کوئی شخص بہت زیادہ بیمار ہو اور اس کی کوئی پرسان حال نہ ہو تو امت کے ہر فرد پر لازم ہے۔ اس کی دیکھ بھال کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی غریب ہے یا امیر، لیکن یہ ہر امیر و غریب پر فرض ہے۔ مولانا مکرم علی نے ضلع بھر کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے قصبوں اور دیہات میں اس سردی میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند بلا تفریق ضرورتمندوں کی مدد کر تی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر