Latest News

کھتولی میں دو بھیانک سڑک حادثوں میں بہن بھائی سمیت تین افراد کی دردناک موت ہو گئی ہے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے میرا پور روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان اور لڑکی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کھتولی تھانہ انچارج موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے مرنے والوں کی شناخت شہادت اور اسکی بہن علما ولد اکرام کے طور پر ہوئی جو کہ تیسنگ تھانہ جانسٹھ کے رہائشی ہیں۔ متوفی کے لواحقین کو اطلاع دینے کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس فورس موقع پر موجود ہے، امن و امان کی صورتحال معمول پر ہے۔ تھانہ کھتولی کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ادھر بڈھانہ روڈ پر ایک گننے سے بھرے اوور لوڈ ٹرک نے ایک نوجوان کو کچل دیا ہے جسکی شناخت باغپت کے محمد خالد کے طور پر ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر