لکھنو: حافظ ادریس صاحب کے صاحبزادے ، معروف عالم دین وسیاست داں ایڈوکیٹ اسامہ ادریس ندوی نے جمعرات کو بتایا کہ ’’الحمد للہ آپ حضرات کی خصوصی دعاؤں سے ۸۰۵ دنوں سے لکھنؤ جیل میں بند حافظ محمد ادریس قریشی صاحب و سرفراز علی جعفری صاحب کی ضمانت عرضی منظور ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ اس موقع پر ہماری لیگل ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی کوششوں سے عدالتی بحث ونقاش میں کامیابی ملی،لکھنؤ کے مشہور ایڈوکیٹ محمد عامر نقوی صاحب ،ضیاء جیلانی ایڈوکیٹ،محمد آصف خاں ایڈوکیٹ ،مظہر علیم صدیقی ایڈوکیٹ،کلیم الرحمان ایڈوکیٹ،فرمان راشد ایڈوکیٹ وتمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں ‘‘۔ بتادیں کہ غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملہ میں ۲۲ ستمبر ۲۰۲۱ کو مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے ساتھ ہی حافظ محمدادریس قریشی صاحب کو گرفتار کیاگیا تھا۔ اس دوران اے ڈی جی لاء اینڈآرڈر پرشانت کمار نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا کلیم سے ریمانڈ کے دوران تفتیش کے بعدانہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔
0 Comments