Latest News

ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا، ایل بی اسٹیڈیم میں ۱۲ وزیروں کی حلف برداری، متحدہ تلنگانہ میں پہلی بار کسی مسلم کو وزارت نہیں ملی۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر اے ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ مقرر ہو گئے ہیں اور انہوں نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن نے اے ریونتھ ریڈی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا، جب کہ مالو بھٹی وکرمارکا نے ان کے نائب کے طور پر حلف لیا۔ تقریباً 10 دیگر وزرا، یعنی این اتم کمار ریڈی، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر، داساری انسویا، دامودر راجہ نرسمہا، ڈی سریدھر بابو، تھملا ناگیشور راؤ، پونگولیٹی سری نواسا ریڈی، کونڈا سریکھا، اور جوپلی کرشنا راؤ بھی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔ جی پرساد کمار نے اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔ تلنگانہ اسمبلی کے نئے اسپیکر جی پرساد کمار ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی نئی حکومت میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں ہے۔ کسی بھی مسلم رہنما کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا کوئی بھی مسلم امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد کسی مسلم رہنما کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ محمد علی شبیر کو ایم ایل سی بناکر نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر بھی فائز کیا جاسکتا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ تلنگانہ کی نئی کابینہ میں بہت جلد مسلمانوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں پہلی بار کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں ہے۔ادھر تقریف حلف برداری کے بعد ریونت ریڈی تاج کرشنا ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔ ریونت ریڈی نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور صدر ملیکارجن کھرگے کے ساتھ تاج کرشنا میں خصوصی ملاقات کی۔تلنگانہ کے دوسرے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے والے ریونت ریڈی نے 2 فائلوں پر دستخط کردیئے۔ پہلی فائل انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کے وعدوں کے مطابق 6 ضمانتوں کی تھی جس پر ریونت ریڈی نے دستخط کئے۔ اس کے ساتھ ہی ریونت ریڈی نے معذور رجنی کیلئے ملازمت پر تقرری کے آرڈر پر مشتمل دوسری فائل پر بھی دستخط کردیئے۔اس طرح انہوں نے چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیتے ہی ان فائلوں پر دستخط کرتے ہوئے اپنے وعدہ کی پاسداری کی ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو کانگریس کی 6 ضمانتوں کے تحت مختلف سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے جن میں قابل ذکر ہر گھر کو 200 یونٹ مفت برقی، ہر خاندان کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، ہر خاتون کو ماہانہ ڈھائی ہزار روپے وظیفہ اور آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر