پٹنہ: ہائی کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر بہار حکومت نے دربھنگہ کے ۳۲سمیت ریاست کے ۵۰سرکاری مدارس کی منظوری کو منسوخ کر دی ہے۔اس روشنی میں ثانوی تعلیم کے خصوصی ڈائریکٹر نے بہار مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سکریٹری کو ایک خط بھیجا ہے۔ کمیٹی نے ۱۴۲مدارس کی چھان بین کی تھی۔ اس میں کشن گنج، مشرقی چمپارن، سمستی پور اور دربھنگہ کے 50 سرکاری مدارس کی منظوری کو منسوخ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ منظوری منسوخ کرنے کی سفارش کے بعد ان کی تنخواہ کی گرانٹ فوری طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کارروائی سے مدرسہ چلانے والوں اور اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔دربھنگہ ضلع کے ۳۲مدارس میں جن کی شناخت منسوخ کی گئی ہے،ان میں سنگھواڑہ بلاک کے رام پورہ مدرسة البنات سخاوتیہ اور اگیاس پور میں مدرسہ سیف الاسلام، جالے میں نروچھ دھام کا مدرسہ دارالبنات اور جہانگیر ٹولہ مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم شامل ہیں، صدر علاقے کے بڑی بھلنی میں مدرسةالصالحیات اور مدرسہ تعلیم الاسلام ، مدرسة البنات فاروقیہ، لووام مدرسة الصالحات ، چھوٹا پٹی میں مدرسہ دینیہ رامپور، مدرسہ جامعة البنات، کابریہ،علی نگر ڈویژن کے گھمسائن مومن ٹولہ میں مدرسہ دارالبنات، مصباح العلوم، مدرسہ مسیحا دارالبنات بگھیلا، موتی پور مرزا پور میں مدرسہ نسمیہ بنات، گوڑابورام کے ناری میں مدرسہ عثمانیہ نسوا، آسی میں مدرسہ تعلیم القرآن، کیوٹی کے شیخ پورہ ڈگروارہ میں مدرسہ اسلامیہ، بابو سلیم پور میں مدرسہ مدرسہ البنات، راجوڑہ میں مدرسہ اسلامیہ، گھنشیام پور کے پڑری میں مدرسہ قادریہ، شاہ پورہ گنون میں سمین العلوم اور کمرول میں مدرسہ انوار العلوم، بہادر پور کے ڈلور شوبھن میں مدرسہ محمدیہ حسین آباد، ملکی چک میں مدرسہ بنات الفاطمہ، دھرنی پٹی میں مدرسہ مدرسة البنات تسلیمیہ، ہریچندہ میں مدرسہ بنات اسلامیہ،منی گاچھی کے مرواتھاٹ میں مدرسہ فیض الرسول، حیاگھاٹ کے چندن پٹی میں مدرسہ امامیہ، بلاس پور میں مدرسہ عبدالخانسیوان، بہیڑی کے جورجا نمیٹھی میں مدرسہ بدرالعلوم عباسیہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سمستی پور ضلع کے اجیار پور بلاک سمتھو میں مدرسہ اخترالاسلام، وارث نگر کے رام پور میں مدرسہ تعلیم القرآن نسواں، تاج پور کے بھیروکھڑا درزی ٹولہ میں بدرالعلوم، سنگھیہ سونسا میں مدرسہ رحمانیہ، چھتونا سرت پور میں مدرسہ ضیاءالعلوم، ، باندے میں مدرسہ عزیزالعلوم، سنگھیا سالے پور بلہا میں مدرسہ محمدیہ رحمانیہ اور وبھوتی پور میں مدرسہ اختر الاسلام خدیہاہی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔کشن گنج ضلع کے بیلوا میں مدرسہ علم الدھنی وابھنڈوبا، چھگلیامیں مدرسہ اصلاح المسلمین، املاجھاڑی مدرسہ مصباح العلوم، چکلا گھاٹ میں مدرسہ اسلامیہ فیض الغرباں، مشرقی چمپارن میں مدھوبن میں مدرسہ فضل المسلمین، سنگرام پور میں مدرسہ ملت نسواں ، جیتا پور رام گڑھوا میں مدرسہ ریاض الخالق، چیریا کا مدرسہ اسلامیہ سلفی مادھوپور کاروائی کی زد میں آئے ہیں۔
0 Comments