کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وراٹ کوہلی کے رنز بنانے کی خوشی میں مفت تہاری تقسیم کرنے والے مقبول ہوٹل کا مبینہ متنازع ویڈیو وائرل ہواہے جسمیں روٹی بناتے وقت تھوکنے کی بات ہو رہی ہے جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ہوٹل آپریٹر نے ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا ہے
مظفر نگر کے ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقبول ہوٹل کھالاپار چوراہے کے قریب میرٹھ روڈ پر ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد اب یہ ہوٹل مفت تہاڑی کی کے سبب نہیں بلکہ ملازم نوکر پر روٹی بناتے وقت تھوکنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ متنازع ویڈیو میں روٹی بنانے والا نوجوان روٹی پر تھوکتا نظر آ رہا ہے۔ پولیس حکام کو اطلاع ملنے پر انہوں نے تحقیقات کا حکم دیا۔
0 Comments