Latest News

شاملی پولس نے چوری کے کیس میں کونسلر کو کیا گرفتار، دیگر ۱۰ ملزمان کی بھی گرفتاری۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے کونسلر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے کئی دوسرے لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی پولیس نے مطلوب اور وارنٹی ملزموں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے جھنجھنا کے محلہ شاہ گھاسی دروازہ کے رہائشی وارڈ 10 کے کونسلر جشن کو گرفتار کر لیا ہے کوتوالی انچارج سمے پال اتری نے بتایا کہ جشن چوری کے ایک معاملے میں عدالت سے غائب تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے شمیم سکنہ کھیڑی کرمو، راشد سکنہ منڈاور، مہتاب سکنہ محلہ الکلا کیرانہ، تلک اور شیام سنگھ سکنہ محلہ آریہ نگر جلال آباد، گلزار اور آزاد سکنہ بھینسانی اسلام پور اور پرویندر سکنہ گاؤں سلاکھے کو گرفتار کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر