Latest News

مظفر نگر میں پریشان حال بیوی نے سعودی میں شوہر کو میسج کیا، میں اپنے بیٹے کے ساتھ جھیل میں چھلانگ لگا رہی ہوں اور فون بند کردیا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کی ایک شادی شدہ خاتون اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی۔ جھیل کے کنارے سے ایک خاتون کی شال ملنے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے خاتون نے غائب ہونے سے پہلے اپنے شوہر کو اپنے موبائل پر میسج بھی کیا تھا۔
ضلع کے تھانہ نئی منڈی کے گاؤں بلاس پور کی رہائشی خاتون شاہین اپنے آٹھ سالہ بیٹے سیف کے ساتھ مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی۔ 
سعودی میں کام کرنے والے اپنے شوہر نسیم کے موبائل فون پر پیغام بھیجا اور جھیل میں چھلانگ لگانے کو کہا۔ تب سے ماں بیٹا لاپتہ ہیں۔ جھیل کے کنارے ایک شال پڑی ملی ہے واضح ہوکہ گاؤں بلاس پور کے نسیم کی بیوی شاہین صبح عظمت علی خاں اسکول میں اپنی دو بیٹیوں کو چھوڑنے آئی تھی۔ آٹھ سالہ بیٹا سیف بھی ساتھ تھا۔خاندانی پریشانیوں کے سبب شاہین نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شوہر نسیم کو موبائل فون پر میسج بھیجا جس میں شاملی روڈ پر واقع موتی جھیل میں کودنے کو کہا۔ اس کے بعد خاتون گھر واپس نہیں آئی جس سے اہل خانہ نے تشویش میں مبتلا ہیں اور جھیل کے قریب سینکڑوں لوگ جمع ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر