کھتولی میونسپل بورڈ چئیر مین حاجی شاہ نواز لالو نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کھتولی کے معزز ووٹرز نے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کیا اور کھتولی میونسپل کونسل کے چیئرمین کے عہدے کے لئے منتخب کیا اور کھتولی کے معزز رائے دہندگان کی جانب سے مجھے جو زبردست حمایت دی گئی ہے وہ میرے کچھ مخالفین کو راس نہیں آرہی ہے جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے میرے مخالفین مجھے عہدے سے ہٹانے کے لیے شطرنج کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ میرے علم میں آیا ہے کہ حکومتی سطح پر میرے مخالفین کی طرف سے میرے مالی حقوق غصب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شاید یہ 99 فیصد سچ ہے اور حکومت آج یا کل میرے مالی حقوق غصب کرنے کے لیے کارروائی کرے۔ لیکن اس سے میرے حوصلے کم ہونے والے نہیں ہیں کیونکہ میں حق کی جنگ لڑ رہا ہوں جبکہ میرے مخالفین جھوٹ اور فریب کا سہارا لے کر اپنی چالیں چل رہے ہیں۔ شہری بھی یہ بات بخوبی جانتے ہیں۔ مخالفین میرے حقوق غصب کرنے میں کامیاب ہوبھی گئے تو بات یہیں ختم نہیں ہو گی کیونکہ
کاغذ کی ایک ناؤ اگر پار ہوگئی
اسمیں سمندر کی کہاں ہار ہوگئی
0 Comments