Latest News

ملک و ملت کی صلاح و فلاح کے لیے جمعیۃ علماءہند سے وابستگی ضروری، جمعیۃ علماء پنجاب کے زیر اہتمام مالیر کوٹلہ میں منعقد جائزہ میٹنگ مولانا علی حسن مظاہری کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدرسہ تجوید القرآن مالیر کوٹلہ میں جمعیة علماءپنجاب کے زیر اہتمام ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کی صدارت مولانا علی حسن مظاہری صدر جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ نے کی۔مہمان خصوصی کے طورپر مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی آفس سکریٹری جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ، مولانا مطلوب حسن صدر دینی تعلیمی بورڈ ہریانہ اور مولانا عبدالخالق ندوی مظاہری نے شرکت کی۔ میٹنگ کی کاروائی جمعیة علماءمالیر کوٹلہ کے صدر مفتی مرغوب نے کی۔

اس موقع پرمولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے جمعیة علمائ ہند کے چھ نکاتی پروگرام کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیة علماءہند نے جمعیة کوزمینی سطح پر ہر ہر گاوں اور محلہ بلکہ گھر گھر تک پہنچانے اور جمعیة علماءکے مشن کو کامیاب بنانے کا جو خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر میں ہم سب کو عملی تعاون کرناہے۔صدر دینی تعلیمی بورڈ حافظ مطلوب حسن نے منظم مکاتب کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور اسے موجودہ دور کی بڑی ضرورت بتایا۔جمعیة علماءلدھیانہ کے صدر مفتی عارف اور مفتی محمد انعام نے ضلع لدھیانہ میں جمعیة کے تعمیری کاموں کی نشاندہی کی اور مستقبل کے عزائم پر روشنی ڈالی۔ضلع جالندھر کے صدر مولانا مظہر عالم نے کہا کہ ضلع میں جمعیة علماءکے مشن اور کام میں پہلے سے زیادہ بیداری پیدا ہوئی ہے۔ انھوں نے جمعیة کے صوبائی صدر مولانا علی حسن مظاہری کی خدمت میں کام کرنے کے سلسلہ میں اپنی مقامی کچھ الجھنوں کا ذکر کیا جس کے تدارک کے لئے صدر محترم نے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔مولانا عبدالخالق مظاہری ندوی نے حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سب کو دینی تعلیم کے ساتھ اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا علی حسن مظاہری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسی ماہ 1415دسمبر میں دہلی میں دو روزہ مذاکراتی میٹنگ منعقد ہورہی ہے، اسی میٹنگ کے سلسلہ میں یہ جائزہ میٹنگ ہے کہ ہم نے جمعیة علماءہند کے تعمیری پروگراموں میں کتنی پیش رفت کی ہے۔مقامی طور پر جمعیة علماءکی کتنی یونٹیں قائم ہوئیں، منظم مکاتب کس قدر قائم کئے گئے۔
مولانا علی حسن مظاہری نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کی صلاح و فلاح کے لیے جمعیة علماءسے وابستگی بہت ضروری ہے۔صوبہ کے سبھی اضلاع کے صدور و نظماءنے اس میٹنگ میں شرکت کی اور جمعیة کے مشن اور ملک و ملت کے اس کے تعمیری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا۔یہ اجلاس مولانا قاری محمد انس نائب صدر جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کی کوششوں سے منعقد ہوا۔صدر مجلس کی دعاءپر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر