Latest News

انٹرنیٹ بحال ہوتے ہی منی پورمیں فائرنگ، ۱۳ ہلاک۔

امپھال: منی پور میں پیر کی صبح ساڑھے دس بجے دو گروپوں کے درمیان گولہ باری میں ۱۳ لوگوں کی ہلاکتوں کی خبریں ہیں، واقعہ میانمار بارڈر سے متصل کوکی اکثریتی علاقوں ٹینگنپال ضلع کے لیتھو گائوں کا ہے۔ آسام رائفل کے مطابق علاقے کےایک مخالف گروپ نے میانمار جارہے گروپ پر حملہ کردیا، مارے گئے لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ منی پور حکومت نے تین دسمبر کو کچھ علاقوں کو چھوڑ کر ریاست میں موبائل انٹرنیٹ سروس ۱۸ دسمبر تک کے لیے بحال کیا تھا، اس کے بعد یہ فائرنگ کا پہلا معاملہ ہے۔ ریاست میں کوکی اور میتئی گروپ کے درمیان ریزرویشن کو لے کر تین مئی سے تشدد جاری ہے، پرتشددواقعات میں اب تک ۲۰۰ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور پچاس ہزار سےزائد ریلیف کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر