دیوبند میں جی آر پی چوکی کے انچارج نریندر پال سنگھ نے بتایا کہ مظفر نگر تھانہ کے چرتھاول کے دودھلی گاؤں کا سونو دیوبند علاقے کے بستم گاؤں میں رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے وقت جب سونو دیوبند ریلوے اسٹیشن پر مظفر نگر سے آنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے دروازے پر کھڑا تھا تو اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ٹرین کے نیچے گر گیا۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نریندر سنگھ نے بتایا کہ گھر والوں کو اطلاع دینے کے بعد سونو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھیج دیا گیا۔
0 Comments