مظفرنگر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر غیر قانونی منشیات سمگل کرنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 600 گرام اسمیک برآمد کیا ہے جس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کی نئی منڈی کوتوالی پولیس کو ایک مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کا ایک رکن اسمیک کی بڑی کھیپ لے کر مظفر نگر پہنچ رہا ہے۔ جس سے پولیس نے محاصرہ کرکے ایک ملزم شہزادہ ساکن سہارنپور کو ہائی وے پر واقع پچنڈہ پل کے قریب سے گرفتار کیا جس کے پاس سے 600 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ جس کی مارکیٹ میں تخمینہ قیمت 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ کھیپ بریلی ضلع سے مظفر نگر اور سہارنپور میں سپلائی کے لیے اسمگل کی تھی، لیکن پولیس نے اسے بروقت پکڑ لیا۔اس بارے میں ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے جانکاری دی ہے
0 Comments