Latest News

نوجوان کو سسرال میں تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا، بیوی اور سالوں پر سنگین الزامات۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی کے کاندھلا تھانہ علاقہ کے گاؤں گنگیرو کی آرتی کی شادی سات سال قبل باغپت ضلع کے دوگھاٹ کے گاؤں نرپودا کے ستبیر سے ہوئی تھی۔ میاں بیوی کے درمیان اکثر کسی نہ کسی بات پر جھگڑا رہتا تھا۔ اس جھگڑے کی وجہ سے آرتی بھیا دوج کو اپنے مائکے آئی اور اپنے سسرال نہیں گئی۔ ستبیر منگل کی شام اپنے سسرال آیا تھا۔ بدھ کی صبح اس کا اپنے سسرال والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران تیز دھار ہتھیار پیٹ میں گھسنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
الزام ہے کہ بدھ کو ایک سازش کے تحت آرتی نے اپنے بھائیوں وکاس، سورج اور وشال کے ساتھ مل کر ستبیر کی بے عزتی کی، اس پر چاقو سے حملہ کیا اور لاٹھیوں سے پیٹ کر اس کا قتل کردیا۔ کاندھلا تھانہ انچارج نے بتایا کہ متوفی کی جانب سے ایک شکایت دی گئی ہے جس میں بیوی اور اس کے بھائیوں پر نوجوان کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر