Latest News

شاملی میں سانڈ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی دردناک موت، کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی کے تھانہ آدرش منڈی کی تحصیل بنات کے قریب بجار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے سوگوار ماحول میں آخری رسوم ادا کردیں ہیں 
بنات کے جواہر نگر محلہ کا نوین سکہ گاؤں میں شراب کی دکان پر سیلز مین کا کام کرتا تھا۔ وہ منگل کی رات تقریباً 9.30 بجے بائک پر سکہ سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا۔ تحصیل بنات کے قریب سڑک پر اچانک نمودار ہونے والے آوارہ سانڈ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ زخمی کو اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کوتوالی انچارج انسپکٹر سنجیو بھٹناگر نے اس واقعہ کے بارے میں علم ہونے سے انکار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر