Latest News

ایک اور مسلم لڑکی بھگوا لو ٹریپ کاشکار ہوکر مرتد ہو گئی، عائشہ بجرنگ دل کارکن سے شادی کرکے اکشتا بن گئی۔

بنگلورو: ملک میں ارتداد کی لہر تھم نہیں رہی ہے، آئے دن کوئی نہ کوئی مسلم لڑکی بھگوا لوٹریپ کا شکار ہوکر اپنا دین وآخرت برباد کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا میں ہندوتوا کارکنوں نے جمعہ کے دن ایک مسلم عورت کی بجرنگ دل کارکن سے شادی کا جشن منایا۔ سورتکل ٹاؤن کے ہندوتوا کارکنوں نے سوشل میڈیا پر میسیج پوسٹ کیا کہ عائشہ‘ اکشتا بن گئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کی تصویر بھی شیئر کی جو ہندو روایتی لباس میں دکھائی دیتا ہے۔ فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس علاقہ میں اس واقعہ سے تنازعہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ خبر ہے کہ بجرنگ دل کارکن پرشانت بھنڈاری نے مقامی لڑکی عائشہ سے شادی کرلی۔ دونوں ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں اور گزشتہ تین سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔ 30 نومبر کو پرشانت نے عائشہ کی ماں سے شادی کی اجازت مانگی تھی۔ ماں نے کہا تھا کہ وہ اپنے دیگر ارکان ِ خاندان سے صلاح و مشورہ کرکے جواب دے گی۔ اسی شام جوڑا غائب ہوگیا جس کے بعد عائشہ کے ماں باپ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پرشانت ہسٹری شیٹر ہے جس کے خلاف سورتکل پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر