Latest News

فلسطینیوں کی مظلومیت کا مذاق اڑانے پر ’زارا‘ کا بائیکاٹ۔

واشنگٹن: دنیا بھر میں بلالحاظ مذہب انسان دوست لوگوں نے ‘زارا ’کی تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ پر شدید برہمی و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں مظلوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ ‘زارا’ کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی و مظلومیت کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔الیگزینڈر نامی سوشل میڈیا صارف نے اس فوٹو شوٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ‘میں انتہائی حیران ہوں کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کو یہ لوگ اپنی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ میں کبھی، کبھی بھی زارا سے کچھ نہیں خریدوں گا’۔ صارف نے مزید کہا ‘یہ ظالمانہ، سنگدل اور بری بات ہے، ۲۰ ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا مذاق اڑانے والی مہم جوئی؟’

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر