مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ میں بیٹنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ایک کرکٹر کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوستوں کا ایک کرکٹ گروپ گاندھی باغ میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا تھا۔ جس میں برہما پوری کا 36 سالہ دشینت ورما اپنی ٹیم کے لیے اوپننگ کرنے آیاتھا، چار اوورز کی بیٹنگ کے بعد انہیں اچانک سینے میں درد محسوس ہوا۔جس کے بعد وہ بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک گر گیا۔ دشینت کے دوست اسے فوراً اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے سینے میں درد کو دل کا دورہ قرار دیا۔ نوجوان دشیانت کے دوست اس کی اچانک موت سے خوفزدہ ہیں، جبکہ دشینت کے خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے۔
0 Comments