مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں تاراچند ویدک ڈگری کالج کے طلبہ نے ماں شکمبھاری یونیورسٹی کی طرف سے امتحانی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ طالبات کالج کے سامنے مین روڈ پر جمع ہوئیں اور فیسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔جمعرات کو طالبات نئی منڈی میں واقع کالج کے مین گیٹ پر جمع ہوئیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ پہلے امتحان کے لیے ایک ہزار روپے سالانہ فیس لی جاتی تھی لیکن اب دو سمسٹر کے امتحان کے لیے ن14ہزار روپے فیس وصول کی جا رہی ہے۔طلباء کے مطابق امتحانی فیسوں میں اضافے کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پرنسپل سنگیتا چودھری کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے بات چیت ہو رہی ہے۔ طالبات کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
0 Comments