مظفرنگر کے اندرا گڑھی کا راہل میرٹھ کے ایک ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔ اس کی شادی مظفر نگر کے شاہ پور گاؤں کی رہنے والی نشا سے ہوئی تھی۔ واقعہ کے وقت بڑی بیٹی شتہ داروں سے ملنے گئی ہوئی تھی۔ جبکہ چھوٹا بیٹا ماں کے ساتھ گھر میں موجود تھا۔ راہل کی 27 نومبر کی رات کو نائٹ ڈیوٹی تھی۔ لیکن رات گئے گھر واپس آیا۔ کافی کھٹکھٹانے کے بعد بھی کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو وہ چھت سے گھر میں داخل ہوا۔ اس دوران اس نے اپنی بیوی نشا کو اس کے عاشق ہرش ساکن محلہ گوکل پور ضلع مظفر نگر کے ساتھ کمرے میں پکڑ لیا اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔اس کے بعد بیوی اور اس کے عاشق کے علاوہ یہاں پہنچے دیگر دوستوں نے راہول کی پٹائی کی اور اس کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ نشا خون میں لت پت بچے سمیت ملزم کے ساتھ بھاگ گئی۔ پولیس اس معاملے میں ملزم کی تلاش میں تھی۔ تھانہ انچارج سمیت تومر نے بتایا کہ یہ دونوں واقعہ کے بعد دیگر ریاستوں میں فرار ہو گئے تھے۔ بدھ کو یہ دونوں گونڈی کے راستے پہنچے، جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے کہنے پر واردات میں استعمال ہونے والا چاقو اور بلیڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔
0 Comments