دیوبند: سمیر چودھری۔
اقلیتی کمیشن اترپردیش کے چیئرمین اشفاق سیفی نے آج یہاں جمعیة علماءہندکے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے خصوصی ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قوم کی تعلیم کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔ پیر کے روز دوپہر تین بجے اقلیتی کمیشن یوپی کے چیئرمین اشفاق سیفی نے مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور دعائیں لی۔ اس دوران انہوںنے قوم کی تعلیمی پسماندگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اس وقت ملت کو تعلیم کے تئیں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، تعلیم کو لیکر بیدار رہنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، تعلیم سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے راستے ہموار کرتی ہے ۔ انہوں نے دیگر اہم امور پر بھی مولانا سے گفتگو کی۔ اس دوران مولانا سید ارشد مدنی نے جمعیة علماءہند کے تعلیمی مشن سے اشفاق سیفی کو روبرو کرایا اور بتایاکہ جمعیة علماءہند پورے ملک میںملت کے لئے تعلیمی مشن کے تحت کام کررہی ہے، انہوںنے بتایا کہ جمعیة علماءہند اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو بلاتفریق وظائف اور اسکالر شپ بھی دیتی ہے۔مولانا مدنی نے کہاکہ ہمارا روز اول سے ہی تعلیم کا مشن ہے،ہم دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے لئے بھی متعدد ادارے قائم کرکے قوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں۔ اس دوران مولانا مدنی تعلیم کے حوالہ سے نہایت قیمتی گفتگو کی۔اس موقع پر شیو کمار فوڈ محکمہ کی صلاح کار سمیتی کے رکن ،کلیم معاذ،مولانا شہزاد قاسمی،ہمانشو گوتم،جنید صدیقی،وارث وغیرہ موجودرہے۔
ف
0 Comments