حج بیت اللہ کی خواہش رکھنے والے افراد کے لئے آن لائن حج فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے حج 2024 کے لئے اعلان جاری کردیاہے۔آئندہ 20 دسمبر تک آن لائن حج فارم بھرنے کا عمل جاری رہے رہے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے آن لائن حج فارم بھرنے کے لئے 4 ددسمبر سے ویب سائٹ کھول دی ہے۔ دیوبند کاﺅنٹر نے بھی حج فارم 2024 کے بھرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے- اس سال حج فارم بھرنے کے کئے وزارت حج اور حج کمیٹی آف انڈیا نے صرف 15دنوںکا وقت دیا ہے، اسلئے حج فارم آئندہ 20 دسمبر 2023 تک بھرے جائیں گے۔
حج کمیٹی کے مطابق حج فارم بھرنے کے لئے مشین ریڈ ایبل بینک کھاتہ، کینسل چیک، ویکسین سرٹیفکیٹ ، خون رپورٹ اور 3.5*3.5سینٹی میٹر سائز کے رنگین فوٹو سفید بیک گراﺅنڈ کے ساتھ کی ضرورت ہوگی۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 4 عازمین درخواست دے سکیں گے۔ حج فارم اگر الاٹ کوٹہ سے زیادہ بھرے گئے تو عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی سے کیا جائے گا اور فارم کی تعداد کم ہونے کی صورت میں براہ راست تمام عازمین کو منظوری حاصل ہو جانے کا امکان ہے۔ حج کمیٹی کے توسط سے صرف ایک مرتبہ حج کیا جا سکتا ہے البتہ محرم کی صورت میں رپیٹر کے طور پر سفر حج کی اجازت ہوگی۔ حج 2024 کے لئے درخواست دینے کے خواہش مند حضرات اپنی مکمل دستاویزات کے ساتھ صبح 9بجے سے شام 7بجے تک دیوبند حج کاﺅنٹرپر آکر یا موبائل نمبر 9997357686 رابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
0 Comments