دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد سہارنپور میں واقع چلکانہ روڈ پر ٹیگور پارک کے متصل سینئر لیڈر چودھری ابوبکر کی رہائش گاہ پر طے شدہ ایجنڈے کے مطابق کیاگیا،جس میں کالج کا نام ’ایم کے ایم ایچ‘ کرنے کی تجاویز متفقہ طورپر منظور کی گئی۔
میٹنگ کی صدارت سوسائٹی کے صدر و جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل قاسمی نے کی۔میٹنگ خصوصی طورپر سوسائٹی کے صدر مولاوڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، سینئر وکیل چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ، نوشاد علی ایڈوکیٹ،محمد طالب حسن، چودھری ندیم پردھان ایڈوکیٹ، چودھر محمود حسن، حاجی منصور، چودھری ایوب ،چودھری شاداب چوہان، چودھری فرمان انجینئر، علی چودھری، چودھری ابوبکر، چودھری دل نثار ایڈوکیٹ،چودھری کاکا پردھان، چودھری جمشید طاہر پور اور صحافی محمدمبارک شامل ہوئے۔
اس موقع پر گاوں میں بھورا میں رکھے کالج کے سنگ بنیاد اور اس کی تعمیرو ترقی کے متعلق اہم تجاویز پر غور خوض کرکے کئے اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں متفقہ طورپراس کالج کا نام ،گوجر برادری کی دو اہم شخصیات مرحوم حضرت مولانا محمد کامل صاحبؒ اور مرحوم چودھری منور حسنؒ سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیاگیا، بھورا میں بننے والے اس کالج کا نام دونوں شخصیات سے منسوب کرکے ’مولانا کامل منور حسن کالج‘ کیاگیا ہے۔جس کی میٹنگ میں موجود تمام افراد نے تائید کی۔اس دوران سماج کو تعلیم کے تئیں رغبت دلانے کے لئے خصوصی تجاویز منظور کی گئی اور اس کا لائحہ عمل بنایاگیا۔سوسائٹی کے عہدیداران نے بتایا کہ مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے تحت کیرانہ سے متصل گاو ¿ں بھورا میں تعمیر ہونے والے انٹر کالج کا نام ’مولانا کامل منور حسن‘ یعنی ایم کے ایم ایچ کالج ہوگا۔
0 Comments